لندن-حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے افراد کی تلاش میں مدد فراہم کرنے کے لیے برطانوی فوج نے غزہ کی فضائی نگرانی کا فیصلہ کیا ہے۔
غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق برطانیہ کی وزارت دفاع نے جاری بیان میں کہا ہے کہ یرغمالیوں کو ریسکیو کرنے کے لیے مشرقی بحیرہ روم سمیت غزہ اور اسرائیل کی فضائی نگرانی کریں گے۔بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ان فوجی پروازوں کا آغاز کب ہوگا تاہم اس بات پر زور دیا ہے کہ یہ غیرمسلح ہوں گی اور ان کا مقصد صرف یرغمالیوں کو بچانا ہے۔
7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملے کے بعد حماس نے 240 اسرائیلیوں کو یرغمال بنایا تھا جن میں غیر ملکی بھی شامل تھے۔ یرغمالیوں میں سے 110 کو رہا کیا جا چکا ہے۔عارضی جنگ بندی کے اختتام پر اسرائیل نے جمعے سے ایک مرتبہ پھر غزہ پر حملوں کا آغاز کر دیا ہے جس کے بعد باقی یرغمالیوں کی رہائی کی امیدیں کھٹائی میں پڑ گئی ہیں۔
برطانیہ کا کہنا ہے کہ حماس کے اسرائیل پر حملے میں اس کے کم از کم 12 شہری ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ پانچ لاپتہ ہیں۔تاہم برطانیہ نے واضح نہیں کیا کہ حماس نے اس کے کتنے شہریوں کو یرغمال بنا رکھا رہے۔
![](https://dnews24.tv/urdu/wp-content/uploads/2023/07/For-Urdu-Web.jpg)