نئی دہلی- بھارت میں ہونیوالے 4 ریاستی انتخابات میں بی جے پی نے3 ریاستوں میں کامیابی حاصل کرلی جبکہ کانگریس کو صرف 1 ریاست میں کامیابی حاصل ہوئی۔بھارت کی انتہا پسند جماعت ”بھارتیہ جنتا پارٹی“ نے چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش اور راجستھان کی3 مرکزی ریاستوں میں کامیابی حاصل کرکے کانگریس کو حیران کر دیا، کانگریس صرف تلنگانہ میں جیت حاصل کرسکی۔مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان شو سٹاپر کے طور پر ابھرے، کیونکہ بی جے پی نے زبردست جیت حاصل کرتے ہوئے مخالف کو آسانی سے شکست دی۔
بی جے پی فی الحال 230 رکنی ریاستی اسمبلی میں 164 نشستوں حاصل کرکے آگے ہے، بی جے پی کو حکومت بنانے کیلئے 116 نشستیں درکار ہیں، اسی طرح کانگریس اسمبلی میں 65 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔بی جے پی چھتیس گڑھ میں کانگریس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مضبوط جیت درج کرتی نظر آرہی ہے۔ پارٹی 55 نشستیں حاصل کرچکی ہے جو کہ 90 کے اکثریتی نمبر سے صرف چند ہی قدم دور ہے۔ کانگریس، اس دوران 35 نشستیں حاصل کرچکی ہے۔
راجستھان میں بی جے پی اس وقت 115 نشستوں سے آگے ہے جبکہ کانگریس 69 نشستوں پر ہے، جنوبی ریاست تلنگانہ میں کانگریس فی الحال 64 نشستیں حاصل کرپائی ہے جبکہ بھارتیہ راشٹریہ سمیتھی (بی آر ایس) 40 نشستوں پر کامیابی حاصل کر پائی ہے۔
![](https://dnews24.tv/urdu/wp-content/uploads/2023/07/For-Urdu-Web.jpg)