اسلام آباد:صدر عارف علوی نے منی بجٹ سے متعلق تجاویز کو آرڈیننس کی صورت میں نافذ کرنے پر اعتراض اٹھا دیا ہے ، صدر کاکہنا ہے کہ بجٹ تجاویزکو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے ۔ حکومت چاہتی ہے کہ آج ہی آرڈیننس لا کر منی بجٹ نافذ کردیا جائے جبکہ صدر نے بجٹ تجاویز کو بل کی صورت میں پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا کہہ دیا ہے ۔حکومت کا موقف ہے کہ بل کو اسمبلی میں پیش کرنے سے وقت کا ضیا ع ہوگا جبکہ حکومت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران آرڈینس جاری نہیں کرسکتی ،اس مقصد کے لیے مشترکہ اجلاس ختم کرکے دوبارہ اجلاس بلانے کے لیے صدر سے رابطہ کرنا پڑے گا ، حکومت کوخدشہ ہے صدر دوبارہ اجلاس بلانے سے بھی انکار کردیں گے ۔