کراچی-جہاں سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ چند روز کے دوران کئی ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں وہیں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے لیکن 2 روز مسلسل کمی کے بعد آج سونے کی فی تولہ قیمت بھاری اضافہ ہواہے ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 روز کمی کے بعد آج 800 روپے کا اضافہ ہوا ہےجس کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کے نرخ 2 لاکھ 18 ہزار 900 روپے ہوگئے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 685 روپے اضافے کے بعد 24 قیراط کے 10 گرام سونے کا بھاؤ 1 لاکھ 86 ہزار 671 روپے ہو گیا۔عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونےکا بھاؤ 2 ڈالرز کے اضافے سے 2 ہزار 30 ڈالرز فی اونس ریکارڈ کیا جارہا ہے۔
![](https://dnews24.tv/urdu/wp-content/uploads/2023/07/For-Urdu-Web.jpg)