الخدمت فاؤنڈیشن کفالت یتامیٰ پروگرام کے تحت ملک بھر میں 20 ہزار سے زائد یتیم بچوں کی کفالت کر رہی ہے

111

الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مرکزی دفتر میں آرفن فیملی سپورٹ پروگرام کے ریجنل کوآرڈینیٹرز کے لئے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا مقصد آرفن فیملی سپورٹ پروگرام کے ریجنل کوآرڈینیٹرز اور دیگر ذمہ داران کی استعداد کار میں اضافہ کرنا تھا۔ تربیتی ورکشاپ میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے نائب صدر ڈاکٹر مشتاق مانگٹ، سیکرٹری جنرل سید وقاص جعفری اور دیگر ذمہ داران سمیت ملک بھر سے 9 ریجنز کے ٓآرفن فیملی سپورٹ پروگرام کوآرڈینیٹرز اور اسسٹنٹ کوارڈینیٹرز نے شرکت کی۔ تربیتی ورکشاپ میں گزشتہ سال کی کارکردگی کے جائزے کے ساتھ ساتھ پروگرام کو منظم طریقہ کار سے آگے بڑھانے کے لیے جامع منصوبہ بندی کی گئی ۔ شرکاء کو یتیم بچوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے اور سیکھانے کے موضوعات پر خصوصی لیکچرز دیئے گئے۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سید وقاص جعفری نے کہا کہ اِس وقت الخدمت کفالت یتامیٰ پروگرام، کے تحت ملک بھر میں 20 ہزار سے زائد یتیم بچوں کی کفالت کر رہا ہے، جنہیں تعلیم، خوراک، صحت اور دیگر بنیادی ضروریات زندگی فراہم کی جارہی ہیں۔ ڈاکٹر مشتاق مانگٹ نے کہا کہ پاکستان کے بہتر مستقبل کے لیے ضروری ہے کہ ہم معاشروں کے کمزور طبقات کو ساتھ لے کر چلیں۔ الخدمت کی یتیم بچوں کی کفالت کی تحریک اِسی سوچ کا شاخسانہ ہے۔ بعد ازاں ورکشاپ کے شرکاء میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.