جشن بہاراں لاہور کے لیے سپانسرز کانفرنس کا کمشنر لاہور کمشنر لاہور چوہدری محمد علی رندھاوا کی میزبانی میں انعقاد

267

جشن بہاراں لاہور کے لیے سپانسرز کانفرنس کا کمشنر لاہور کمشنر لاہور چوہدری محمد علی رندھاوا کی میزبانی میں انعقاد اج لاہور میں کیا گیا۔

سپانسرز کانفرنس میں ، سیکرٹری محکمہ بلدیات پنجاب ڈاکٹر ارشاد احمد، سیکرٹری محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب علی نواز ملک، ڈی سی لاہور رافعہ حیدر، سی ای او سی بی ڈی و روڈا عمران امین، ڈی جی والڈ سٹی لاہور کامران لاشاری، ڈی جی ایل ڈی اے عامر احمد خان،ڈی جی پی ایچ اے ذیشان جاوید، ڈی جی سپورٹس، ڈی جی لوکل گورنمنٹ، ڈی جی لائیوسٹاک، ایڈیشنل ڈی جی ایل ڈی اے، سی او ایم سی ایل و دیگر افسران نے شرکت کی۔

جشن بہاراں سپانسر کانفرنس میں کمرشل بینکس، نجی ہاوسنگ سوسائٹیز، کارپوریٹ انڈسٹری اور نجی فرمز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔بینک آف پنجاب نے جشن بہاراں ایونٹس کی ٹاپ پلاٹینم کیٹیگری سپانسر شپ کیلئے پیشکش کردی۔ جے ایس بینک نے کینال کے گرد ایونٹس اور آرائش کو سپانسر کرنے کی پیشکش کردی۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ویژن ہے کہ امسال جشن بہاراں کے تمام ایونٹس پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ساتھ ہوں۔ جشن بہاراں اب تک سرکاری اخراجات پر ہوئے ہیں۔امسال نجی سیکٹرز کے تعاون اور سپانسرشپ سے ہوگا۔ محمد علی رندھاوا نے کہا کہ جشن بہاراں کا انعقاد 5مارچ تا 12مارچ 2023 تک ہوگا۔ تمام نجی سیکٹرز کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔ رنگا رنگ پروگراموں کو سپانسر کریں اپنے بزنس کو بھی بڑھائیں۔ جشن بہاراں میں ہارس اینڈ کیٹل شو، کھیل، نمائشیں، ثقافتی پروگرام، آرائشی مقابلے، میراتھون، سائکلنگ مقابلے و دیگر ایونٹس شامل ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ایونٹس کی کیٹیگریز بنائی ہیں۔جن کے تحت نجی سیکٹر کو راغب کیا جارہا ہے۔ نجی سپانسر سیکٹر اپنے متعلقہ ایونٹس اٹھائے اور آگے آئے۔

سپانسرز کیلئے پلاٹینم، گولڈ، سلور ون اور سلور ٹو کیٹیگریز ترتیب دی ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ جشن بہاراں کے دوران 14میگا ایونٹس ہونگے۔ ہارس اینڈ کیٹل شو 2023 ،10 تا 12مارچ ہوگا

۔شرکائے کانفرنس کوبریفنگ میں بتایا گیا کہ جشن بہاراں گریٹر اقبال پارک، جیلانی پارک سمیت کینال اور پورے لاہور میں ہونگے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ نجی سیکٹرز کو شہر کی سڑکوں، فلائی اوورز، انڈرپاسز، خارجی و داخلی راستوں پر برینڈنگ کی پیشکش ہے۔ نجی سیکٹرز کو برینڈنگ کیلئے شہر کے بہترین پوائنٹس کی پیشکش کرتے ہیں۔کمشنر لاہور نے کہا کہ نجی سیکٹرز نے تمام ایونٹس میں دلچسپی کا اظہار کر کے حکومت اور انتظامیہ کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ویژن ہے کہ یہ ٹرینڈ اس مرتبہ کامیاب ہو اور اگلے سالوں میں سرکاری اخراجات نہ ہونے کے برابر رہ جائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.