کئی ممالک نے اسرائیل سے فلسطینی اتھارٹی پر عائد پابندی ہٹانے کا مطالبہ کیا کہ جو کہ اقوام متحدہ کی اعلیٰ ترین عدالت سے اسرائیلی قبضے کے بارے میں مشاورتی رائے کے لیے درخواست کے ردعمل میں اسرائیل نے فلسطینی اتھارٹی پر عائد کی ہیں۔خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ 30 دسمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کی جس میں فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کے معاملے پر عالمی عدالت انصاف سے رائے طلب کی گئی، ردعمل میں اسرائیل نے 6 جنوری کو فلسطینی اتھارٹی کے خلاف مالی پابندیوں سمیت متعدد پابندیوں کا اعلان کردیا۔
صحافیوں کے لیے جاری ایک بیان میں اقوام متحدہ کے رکن ممالک نے عالمی عدالت انصاف اور بین الاقوامی قانون کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے اسرائیلی حکومت کے فلسطینی عوام، قیادت اور سول سوسائٹی کے خلاف تعزیری اقدامات نافذ کرنے کے فیصلے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
فلسطینی اتھارٹی پر عائد پابندیاں ہٹائی جائیں- پاکستان سمیت دیگر ممالک کا اسرائیل سے مطالبہ
Leave a comment